ہنگو، سنی سپریم کونسل کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت ریلی،علماء کرام سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:48

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)ہنگو سنی سپریم کونسل کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت ریلی۔علماء کرام سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت۔علماء کرام سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سنی سپریم کونسل کی کال پر تحفظ ختم نبوت ریلی منعقد کی گئی جس میں سنی سپریم کونسل کے مشران، علماء کرام سمیت سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کیں۔

ریلی کے شرکاء نے آمریکہ اور اسرائیل اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔پریس کلب ہنگو کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عمران،مولانا عطاء اللہ،مفتی کریم و دیگر مشران نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں ختم نبوت کے اسلامی بنیادی نظریہ سے متصادم پالیساں کے کر آناآمریکہ اور اسرائیل کی ناپاک سازشیں ہیں۔

(جاری ہے)

اور اسی غیر اسلامی بل ایوانوں میں پیش کرنے والے کفریہ طاقتوں کے حواری بن کر عذاب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ختم نبوت کے نظریہ کے بغیر دین اسلام نا مکمل ہے اور ایسے گناونے سازشوں کو خاک میں ملانے میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔مقررین نے کہا کہ کفریہ طاغوتی قوتیں اسلام دشمنی کے تحت امت مسلمہ کے جذبات مجروح کر رہی ہیں مگر جزبہ اسلام سے سر شار مسلمانان عالم ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ایک مٹھی کی طرح متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفکر اسلام مفتی محمودؒ کی قیادت میں ایک کاروان نے پاکستان کے آئین و قانون میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے چکا ہے جبکہ ختم نبوت کی خاطر عظیم ہستیوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے شہادتیں نوش کیں۔انہوں نے کاہ کہ دین اسلام کے بنیادی عقائد اور نظریات پر کوئی سمجھوتہ ہر گز قبول نہیں ۔مقررین نے کہا کہ سنی سپریم کونسل ضلعی سطح پر اہل سنت کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے جس میں اہل سنت سے تعلق رکھنے والے ہر طبقہ فکر کو نمائندگی حاصل ہے جو کہ علاقائی امن کے فروغ،دین اسلام کی سر بلندی کے لئے سر گرم عمل ہے اور سر پرست اعلیٰ مولانا عبد الستار کے زیر سر پرستی تشکیل شدہ 25رکنی ضلعی شوریٰ کمیٹی با اختیار ہو کر اصولی موقف کے تحت تمام تر اصولی فیصلوں پر عمل پیرا ہے۔