وفاقی حکومت ہری پور میں منشیات عادی افراد واسطے سپیشل ہسپتال قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ، ساجد کریم تنولی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:48

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وفاقی حکومت ہری پور میں منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کے لیے سپیشل ہسپتال قائم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے اینٹی نارکوٹیکس ہسپتال کے قیام سے منشیات کے خاتمہ میں کافی حد تک مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ان خیالات کا اظہار دوست دارالفلاح سنٹر کے سابق انچار ج ضلع ہری پور ساجد کریم تنولی نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات کے مریضوں اضافہ ہوا ہے جو کہ خطرناک صورت حال اختیار کر سکتا ہے حکومت منشیات کے مکمل روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے انھوں نے کہا کہ دوست دارالفلاح سنٹر کے زیر اہتمام ضلع ہری پور میں منشیات کے خاتمہ کے لیے کھلابٹ میں ہسپتال قائم کیا گیاتھا تو اس وقت متعدد منشیات کے مریضوں کا مفت علاج ممکن ہواجس سے منشیات کے مریضوں میں کافی حد تک کمی آئی تھی انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ملک کے شہروں میں اینٹی نارکوٹیکس ہسپتال فراہم کر رہی ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع ہری پور میں اولین ترجیح پر منشیات کے مریضوں کے مفت علاج کے لیے ہسپتال فراہم کیا جائے تا کہ ادھورا مشن پایا تکمیل تک پہنچ سکے

متعلقہ عنوان :