چارسدہ،صوبائی حکومت کی طرف سے ماہ صفائی کا فیصلہ خوش آئندہ ہے، ناظم امجد علی خان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:48

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایم سی ون ویلج ٹو کے ناظم امجد علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے ماہ صفائی کا فیصلہ خوش آئندہ ہے ۔ عوام کو صاف ستھر ا ماحول فراہم کرنا ویلج کونسل ناظمین کے فرائض میں شامل ہے ، صوبائی حکومت کی ہدایت پر 15اکتوبر سے 19نومبر تک صفائی ستھرائی کا عمل ویلج کونسل کے کونے کونے میں جاری رہے گا۔

وہ جمعہ کو ویلج کونسل عمر آباد کے ناظم حاجی رفیع اللہ خان اور نائب ناظم مومن خان سمیت دیگر کونسلران کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے احکامات پر 15اکتوبر سے 19نومبر تک صفائی مہم بھر پور انداز میں جاری رکھے گے جس میں ویلج کونسل کی سطح پر صفائی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا جبکہ اس مہم کے دوران ویلج کونسل کے کونے کونے میں صفائی کی جائے گی کیونکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا منتخب ناظمین کے اولین فرائض میں شامل ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ صفائی مہم کی نگرانی ویلج کونسل ناظمین خود کرینگے کیونکہ عوام نے ان پر اعتماد کرکے انہیں عوامی خدمت کا موقع دیا ہے اور اب یہ منتخب ناظمین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے توقعات پر پورا اتریں۔

(جاری ہے)

،اس حوالے سے انہوںنے دیگر ناظمین پر بھی ماہ صفائی کو بھر پور انداز میں منانے اور عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور و آگاہی پھیلانے پر زور دیا ہے تاکہ ارد گرد کا ماحول صاف رہے اور عوام کو حقیقی معنوں میں بلدیاتی نظام کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔