چارسدہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء ریونیو ججز وعملے کیخلاف احتجاج جی مظاہرے،عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:48

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) چارسدہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء ریونیو ججز اور عملے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، وکلاء نے عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کرکے فارو ق اعظم چوک ، پریس کلب اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے، ریونیو عدالتوں میں تعینات ججز اور عدالتی عملے پر کرپشن اور اقربا پروری کے سنگین الزامات ۔

رویونیو ججز اور عدالتی عملہ کے تبادلوں تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ بار ایسوسی ایشن کے صدر وارث خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کرکے فاروق اعظم چوک ، چارسدہ پریس کلب اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے زبر دست احتجاجی مظاہرے کئے ، احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر ریونیو ججز کے خلاف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین نے ریونیو ججز کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے چارسدہ بار ایسوسی ایشن کے صدر وارث خان ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان ایڈوکیٹ اور عبدالرحمان خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ریونیو عدالتوں میں تعینات جوڈیشنل آفسران مقدمات میں بھاری رشوت اور اقرباء پروری کرکے خلاف میرٹ فیصلے دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سائلین کروڑوںروپے جائیدادوں سے محروم جبکہ نامی گرامی وکلاء کی پیشہ ورانہ بدنامی ہو رہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ریونیو عدالتوں میں تعینات ججز کے حوالے سے بار ایسوسی ایشن نے باقاعدہ طور پر رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ ، سینئر ممبر بورڈ اور کمشنر پشاور کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔وکلاء قائدین نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ریونیو عدالتوں میں تعینات ججزاور عملے کے تبادلوں تک عدالتوں سے بائیکاٹ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :