․چارسدہ ،تنگی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے تاجر کو 2لاکھ زئداد رقم اور اور قیمتی موبائل سے محروم کر دیا،ملزمان فرار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:48

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) تنگی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر تاجر کو 2لاکھ 15ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل سے محروم کر دیا ۔ رہزن اسلحہ لہراتے ہوئے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر آرام سے چلے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پختہ غلام پشاور سے تعلق رکھنے والے تاجر وقا ر احمد ولد سلیم خان کو تنگی کے علاقہ ڈانگ قلعہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے گن پوائنٹ پر اپنے موٹر کار میں غمال بنا کر ان سے 2لاکھ 15ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیا ۔ واردات کے بعد رہزن موٹر سائیکل پر بیٹھ کر چلے گئے ۔ مقامی پولیس نے نامعلوم رہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :