لورالائی،پریس وپولیس کے تعاون سے کسی بھی علاقے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے ، قائم مقام ایس ایس پی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:47

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی افس میں لورالائی میں امن امان اور خصوصا صحافیوں کے مسائل اور ان کے لئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایک مٹینگ منعقد ہو ئی جسمیں پریس کلب کے صدر محمد عثمان روزی خان ملازئی یعقوب دلسوز امیر محمد غلزئی ملک امانت حسین ککے زئی اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی اور امن امان کے حوالے سے اور صحافیوں کے حوالے سے تجاویز دی اس موقع پر قائممقام ایس ایس پی نورمحمد بریچ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پولیس اور پریس لازم و ملزوم ہے اور پریس کی مثبت اور تعمیری کردار سے کسی بھی علاقے میں جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے پولیس اور تمام قانون نافذکرنے واالے اداروں کا اہم مقصد پاکستان اورریاست کی حفاظت کرنا ہے اور اس مقصد کئے لئے فورسز کے جوان افیسروں نے ہر وقت میں بیشمار قربانیاں دی ہے اور مذید بھی قربانیاں دئینگے اور عوام کے تعاون سے فورسز کامیابی حاصل کرسکتے ہے ملک اور قوم کے دفاع کئے لئے اور ان کے بقاء کئے لئے ہمیں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور ملک اور قوم کے لئے اپنے ذاتی مراعات کو بھولنا ہوگا انہوں نے کہا ہے کے پولیس نے ہر طبقے کے حفاظت کے لئے اقدامات کئے ہے اسی طرح پریس کلب اور صحافیوں کے لئے اقدامات کئے گئے ہے تاکہ ان کا حفاظت ممکن ہو سکے اور اسی طرح صحافی حضرات بھی ہمیں کسی بھی صورت میں مطلع کریں اور ہم امن امان کو برقرار رکھنے کئے لئے گشت میں بھی اضافہ کیا ہے اور انشاء اللہ لورالائی ایک پرامن علاقہ ہے اور اج تک ایسا کوئی واقع پیش نہیں ہوا ہے ۔