لورالائی کی عوام کیساتھ ایک اور گیس پلانٹ کا وعدہ پورا کرلیا ہے بہت جلد لورالائی میں گیس پلانٹ کی تنصیب ہو گی

صوبائی مشیر عبیداللہ جان بابت کی لورالائی میں گیس پلانٹ کیلئے زمین کے معائنہ پر گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:47

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پشتونخواء میپ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری و صوبائی مشیر جنگلات و حیوانات عبیداللہ جان بابت لالا نے لورالائی میں ایل پی جی گیس پلانٹ کے لئے زمین کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایل پی جی سوئی سدرن گیس کمپنی لیمیڈ کراچی انجینئر احسان پانیزئی اور دیگر افیسران بھی موجود تھے صوبائی مشیر کو لورالائی میں ایل پی جی گیس پلانٹ کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی مشیر عبیداللہ جان بابت لالا نے انجینئراحسان پانیزئی اور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے عوام کے ساتھ ایک اور وعدہ کو پورا کرلیا ہے اور ہمارے کوششوں سے لورالائی میں ایل پی جی گیس پلانٹ کہ منظوری ہوئی ہے جس کا 20نومبر کو ٹینڈر ہوگا اور اس کے بعد اس پر کام کا اغاز ہوگا اور اس مقصد کے لئے باقاعدہ زمین کا نشاندہی بھی ہوچکی ہے اس سے لورالائی کے عوام کو بہت مالی فائدہ ہوگا اور ماحولیات پر بھی مثنت اثرات مرتب ہونگے ہم نے کبھی بھی منفی یا جھوٹ کی سیاست نہیں کی ہے بلکہ ہم نے ہر وقت عوام کئے لئے اچھی اور مثبت سیاست کی ہے اور مستقبل میں بھی عوام کے فلاح و بہبود کئے لئے اقدامات کئے جائینگے انہوں نے کیا ہے کہ لورالائی میں گیس منصوبے پر بہت جلد کام کا اغاز ہوگا کیونکہ یہ لورالائی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا انہوں نے کہا ہے کہ ہم عملی کام اور عملی سیاست پر یقین رکھتے ہے کبھی بھی جھوٹ کا سہارا نہیں لیا ہے ان کے علاوہ بھی میرے بہت سے ترقیاتی سکیمات پر کام جاری ہے انشاء اللہ عوام جلد تبدیلی محسوس کرینگے اور پشتونخواء میپ کسی بھی صورت میں اور کسی بھی پلیٹ فارم پر عوام کے حقوق پر سودابازی نہیں کرینگے اور ہر جگے پر اور ہر فورم پر اپنے حقوق کئے لئے اواز اٹھائینگے۔

متعلقہ عنوان :