ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا وومن وچلڈرن ہسپتال بنوں کا دورہ ، صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہا ر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:47

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں کے دورہ کے موقع پر مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے نئے شعبوں کے قیام اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہا ر کیا ہے کمشنر بنوں اور ڈپٹی کمشنر بنوں کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں طارق سلیم نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ اچانک وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہسپتال سرجن ڈاکٹر دوست محمد خان نے چلڈرن سپیشلٹ ڈاکٹر شفقت اللہ جان، اسسٹنٹ کمشنر طارق سلیم اور بنوں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد سہیل خان اور کریم اللہ خان کو ہسپتال کے اندر جاری نئے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں سمیت تمام صحت کی سہولیات پر بریفنگ دی اُنہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کیلئے بیڈز کی کمی ،مریضوں کے ساتھ آنے والے لواحقین کیلئے انتظارگاہ اور بیت الخلاء کی کمی درپیش تھی جس کے باعث ہسپتال میں عوام کو مزید سہولیات کی فراہم کیلئے نئے شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی خالی ایریا میں کمرے تعمیر کرکے بیڈز کی کمی پوری کی جائے گی انتظارگاہ کو مکمل طور پر بند کرکے ان میں کرسیاں ،صاف پانی اور دیگر انتظامات کر دیئے گئے جبکہ پورے ہسپتال میں بیت الخلاء کی تعداد 2سے بڑھا کر 16کردی گئی ہے اُنہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جا تا ہے اور ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں شیڈول کے مطابق یقینی بنائی جاتی ہیںاس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق سلیم نے ہسپتال کے حالات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائے اور خصوصاً ڈاکٹروں کی خاضری یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو سہولیات میسر کی جا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :