بنوں، پولیس نے گرد نلی گلی سے بھاری اسلحہ بر آمد کر لیا ،مخبر کی اطلاع مبینہ ملزم گرفتار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:47

بنوں، پولیس نے گرد نلی گلی سے بھاری اسلحہ بر آمد کر لیا ،مخبر کی اطلاع ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سٹی پولیس نے گرد نلی گلی سے بھاری اسلحہ بر آمد کر لیا مخبر کی اطلاع پر پولیس نے گلا پ مبینہ ملزم نیاز کے مکان پرچھاپہ لگا کر اسلحہ بر آمد کرکے اُنہیں دھر لیا تفصیلات کے مطابق مخبر نے تھانہ سٹی پولیس کو اطلا ع دی گرد نلی گلی میں واقع گلاپ نیاز ولد باتھی گل سکنہ عادل شاہ بیڑی خیل کے مکان میں اسلحہ پڑا ہے جس پر ایس ایچ او عمران خٹک نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ لگایا اس دوران پانچ کلاشنکوف ،مختلف بور کی14پستول،درجنوں میگزین، سینکڑوں کارتوس اور اسلحہ کے پارٹس بر آمد کرکے مالک مکان کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :