امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کل صوابی گرائونڈ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کریں گے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:47

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کل صوابی گرائونڈ میں شمولیتی جلسے ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کل 21اکتوبر دوپہر ایک بجے صوابی گرائونڈ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کریں گے، اس موقع پر ضلع کی کئی اہم شخصیات جماعت اسلامی میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے،ضلعی ترجمان ساجد بخاری کے مطابق شمولیتی جلسے سے جماعت اشاعت التوحید والسنت کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے ،ساجد بخاری نے کہا کہ جلسہ کے لئے تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد کے بیٹھنے کے لئے پنڈال سجایاگیا ہے، یہ جلسہ صوابی کی سیاست کونیا موڑ دے گااورجماعت اسلامی کی قوت اورعوامی حمایت کا ثبوت پیش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :