صوابی،شہدائے پولیس کے ورثاء کیلئے تقریب جسکا بنیادی مقصد شہدائے کی فیملیزکو در پیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے، ڈی پی او

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:47

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈی پی اوآفس صوابی میں شہدائے پولیس کے ورثاء کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب سے ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا بنیادی مقصد شہدائے پولیس کے ورثا ء کودر پیش مسائل اور تکالیف کا ازالہ کرنا ہے ،شہداء پولیس کے لواحقین کے مسائل کا حل پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور آپ شہدا ء وارثان کی مسائل و دشواری کو حل کرنا ہمارے لئے فخر کی بات ہیں ، ڈی پی او صوابی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور ان کے لواحقین کی دیکھ بھال اور ان کے مسائل کا حل پولیس ویلفیئر کی ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں کسی شہید کی بیوہ یا وارثان کو شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھے آفس میں مل سکتے ہیں یا فون پر رابطہ کرسکتے ہیں ان کے مسئلے کو ترجیحی بنیاد پرحل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ایک خاندان کی مانند ہے جس کے اراکین میں کانسٹیبل سے لے کر آئی جی رینک تک سب شامل ہیں جن کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں،شہدا ء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور یہ ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ہم کسی بھی صورت شہداء کی فیملیز کو خود سے الگ نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے شہداء وارثان کے لئے منتخب شدہ فوکل پرسن ASIشاہد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے مسائل یا دشواری کے بارے میں جتنا بھی شکایات موصول ہوا ہے وہ ڈی پی او کی احکامات پر بر وقت حل ہوئے ہیں اور آگے بھی کسی قسم کی مسائل و تکالیف ہو تو صوابی پولیس کی طرف سے بھر پور حکمت عملی کے ساتھ ان کے مسائل کا حل نکالا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :