حلقہ این اے 13 کے ہر گھر گھر کو گیس پہنچانا ہمارا مشن ہے،صوابی کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، ایم این اے عاقب اللہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:47

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے ایم این اے عاقب اللہ خان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 13 کے ہر گھر گھر کو گیس پہنچانا ہمارا مشن ہے ،صوابی کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ وہ جمعہ کو زیدہ سٹی میں گیس پائپ لائن کی تنصیب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل صوابی کے صدر حاجی منور شاہ ،الحاج محمد ریاض خان ،صدر زیدہ سٹی واحد خان ،جنرل سیکرٹری انور خان اور دیگر بھی موجود تھے ،ایم این اے عاقب اللہ خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ضلع صوابی کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ،اگر صوابی پشاور اور مردان سے آگے نہیں ہے تو پیچھے بھی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ گجوخان میڈیکل کالج ،ہیلتھ ایجوکیشن سٹی ،وومن یونیورسٹی اور کرنل شیر انٹرچینج کے قریب اکنامک زون صوابی کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے جس سے ضلع میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ،انہوں نے کہا کہ بجلی اور مواصلات کے شعبوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بڑے بڑے میگا پراجیکٹس پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ،مردان صوابی روڈ کو دوریہ بنانے کے لئے نو ارب روپے صوبائی حکومت نے مختص کردئیے ہیں جبکہ سوات موٹروے پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے ملاکنڈ ،سوات ،مردان، صوابی اور دیگر اضلاع کے لوگ سفری سہولیات سے مستفید ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :