خیبرپختونخوا پولیس پاکستان سمیت پوری دنیا کی ایک بہترین پولیس فورس ہے ،ایس پی اپریشن مشتاق خان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:47

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایس پی اپریشن مشتاق خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس پاکستان سمیت پوری دنیا کی ایک بہترین پولیس فورس ہے دہشتگردی کی جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس فورس کے افسروں اور جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور انہی جوانوں کی قربانیوں کی بدولت صوبہ خیبرپختونخوا بالخصوص اور پاکستان بھر میں بالعموم دہشتگردی کی شرح میں کمی آئی ہے خیبرپختونخوا پولیس فورس ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے جس کیلئے صوبہ بھر کے 90 ہزار افسراور جوان مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

وہ جمعہ کو نوشہرہ پولیس لائن میں جوانوں کی تربیت مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹ تقسیم کر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابق آئی جی پی ناصر خان درانی اور موجودہ آئی جی پی نے پولیس فورس کے جوانوں اور افسران کیلئے بہترین اور اعلیٰ پایہ کے تربیتی سکولوں کی بنیاد رکھ کر پولیس فورس کو جدید خوطوط پر استوار کر دیا ہے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس فورس ملک کی انتہائی محنتی اور ایماندار پولیس فورس ہے اور دہشتگردی کی جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس فورس نے بیش بہا قربانیاں دی انہوں نے کہا کہ بحیثیت فورس ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے اپنے آپ کو ہر وقت تیار رکھیں اور بہتر سے بہتر پولیس پیشہ وارانہ تربیت حاصل کریںانہوں نے کہا کہ اس وقت خیبرپختونخوا پولیس فورس کی ہرسال چھٹا حصہ تربیت کے مرحلے سے گزر رہی ہے جن میں آئی ٹی کورس، اپریشن، انٹیلی جنس ، ٹیکنیکل، ٹیک ٹیکل سمیت دیگر پیشہ وارانہ تربیت شامل ہے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ایمانداری اور محنت سے معاشرے سے جرائم کا خاتمہ کرسکتی ہے اور جرائم سے پاک معاشرہ ہی ایک کامیاب معاشرہ کہلا تی ہے اور پولیس ہی وہ ادارہ ہے جو کسی بھی معاشرے کو پرامن بنا سکتی ہے