ہری پور،لیڈی ڈاکٹر کی غفلت زچہ بچہ جاں بحق ،ورثاء کا احتجاج ، ڈاکٹر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کاروائی کا مطالبہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:45

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) لیڈی ڈاکٹر کی غفلت زچہ بچہ جاں بحق ورثاء کے احتجاج لیڈی ڈاکٹر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کاروائی کا مطالبہ کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے زرائع کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ نجیب اللہ کے رہائشی نوجوان عامر شہزاد نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اپنی بیوی ناہید بی بی کو بچہ کی پیدائش کے لیے مقامی پرائیوٹ ہسپتال لے گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نے صبح نو بجے شام چھ بجے تک ہسپتال عملہ ادویات انجکشن دیگر سامان لانے کے لیے بھگاتا رہا ہے شام کے بعد بیوی کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال سے نکال کر کہا گیا کہ شہر کی کسی بڑی ہسپتال لے جائوجہاں بیوی کا آپریشن ہو سکے بڑی مشکل سے بیوی کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال سے دوسری ہسپتال کے کرجا رہا تھا کہ بیوی راستے میں دم توڑ گئی دوسری ہسپتال پہنچا تو ڈاکٹروں نے زچہ بچہ دونوں کی ہلاکت کی تصدیق کر کے گھر واپس بھیج دیا ہے جس پر دلبرداشتہ ہو کر پولیس کے پاس پہنچ گیا لیڈی ڈاکٹر عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثاء کے ہسپتال انتطامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے ساتھ محکمہ صحت سے بھی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم پولیس نے مدعی عامر شہزاد کی رپورٹ پر زیر دفعہ174کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے خاتون کو نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد کوٹ نجیب اللہ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے تاہم ورثاء اب تک انصاف کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :