ہنگو کے علاقہ لودھی خیل سے میاں بیوی اور 2بچوں کی لاشیں برامد ،چاروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ،مقتول رفیع اللہ ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں نائیک تھا چاروں مقتولین کا تعلق کرک سے بتایا گیا پر وجہ قتل معلوم نہ ہو سکی ،ڈی ایس پی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:45

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ہنگو کے علاقہ لودھی خیل سے میاں بیوی اور دو بچوں کی قتل شدہ لاشیں برامد چاروں کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد انکی لاشیں ویرانے میں پھینک دی گئی تھی مقتول رفیع اللہ پاک فوج ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں نائیک تھا چاروں مقتولین کا تعلق ضلع کرک سے بتایا جاتا ہیں وجہ قتل اب تک معلوم نہ ہو سکی اس حوالے سے ڈی ایس پی ھنگو عمر حیات نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اطلاع ملی کہ علاقہ لودھی خیل کی حدود میں چار لاشیں پڑی ہوئی ہے یہ علاقہ تھانہ سٹی کی حدود میں واقعہ ہے اطلاع ملنے کے بعد میری قیادت میں تھانہ سٹی پولیس جائے واقوعہ پہنچی چاروں لاشوں کو تحویل میں لے لیا چاروں کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کت بعد انکی لاشیں ویرانے میں پھینک دی تھی مقتول شخص کی جیب سے شناختی کارڈ اور سروس کارڈ برامد ہوا جس سے انکی شناخت رفیع اللہ ولد شاہ ولی سکنہ ضلع کرک علاقہ صابر اباد لکھا گیا تھا اور سروس کارڈ میں رفیع اللہ ولد شاہ ولی نائیک پاک فوج ملٹری ہسپتال راولپنڈی درج تھا مقتولین میں رفیع اللہ انکی بیوی شاہد ہ بی بی پانچ سالہ عمران رفیع اور چار سالہ بحرام رفیع شامل ہے ابھی تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ انکو کس وجہ سے قتل کیا گیا ہے اور یہ لوگ لودھی یل کو کیوں اور س کے پاس ائے تھے ہم نے تفتیش شروع کر دی ہے بہت جلد قاتل بے نقاب ہو نگے انہوں نے کہا کہ مقتولین میاں بیوی اور انکے دو بچے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :