ہری پور،پولیس کی کاروائی مشکوک موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 100کلو بارودی مواد ،400 ڈیٹو نیٹر،1600میٹرفینٹی فیو میٹر تار برآمد ، ملزم گرفتار ،مزید تفتیش کیلئے پولیس ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:45

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پولیس کی کاروائی مشکوک موٹر کار سے ایک سو کلو بارودی مواد برآمد گاڑی کے خفیہ خانوں سے چار سو ڈیٹو نیٹرسولہ سومیٹرفینٹی فیو میٹر تار برآمد ایک ملزم گرفتار پولیس نے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے مخبر کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی ایک گاڑی NB5559 کو شاہ مقصود کے قریب روک کر دوران تلاشی گاڑی سے ایک سو کلو بارودی مواد برآمد کر لیا ہے پولیس کے مطابق گاڑی کے خفیہ خانوں کی تلاشی کے دوران بھی چار سو ڈیٹو نیٹرسولہ سومیٹرفینٹی فیو میٹر تار بھی برآمد ہوئی ہے ملزم محمد نذیر سکنہ کوہالہ پائیںکو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے گاڑی قبضے میں کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دی گئی ہے جبکہ زرائع نے بتایا ہے کہ ملزم راولپنڈی سے براستہ ہری پور گلیات کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں دوران ناکہ بندی گاڑی پکڑی گئی ہے تاہم پولیس نے بتایا ہے کہ بارودی مواد دیگر سامان برآمد ہو ہے جوکہ پہاڑوں کی بلاسٹنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے تاہم ملزم کے پاس قانونی کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں ملزم کے خلاف قانون کے مطابق EXP/ACT/3/4 کے تحت مقدمہ درج کرکے مقامی عدالت میں چالان کے لیے پیش کیا جائے گا مزید تفتیش بھی جاری رہی گی

متعلقہ عنوان :