وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی ملاقات

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:45

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے وزیر اعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن اور فروری میں کراچی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل میچزکی سیکوریٹی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیرا علی سندھ نے ڈی جی رینجرز کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے محرم الحرام خیر و عافیت سے گزر گیا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام ایجنسیوں نے باہمی روابط اور کوآرڈینشن کے ساتھ کام کیا جس کے باعث شہر میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن بحال ہوچکا ہے اور رینجرز اور پولیس کا اس حوالے سے اہم کردار رہاہے۔

متعلقہ عنوان :