ڈائریکٹرایریاسٹڈی سنٹرڈاکٹرسرفرازکی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف تحریک استحقاق منظور

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے جے یوآئی کے رکن عظمیٰ خان کی پشاوریونیورسٹی میں ڈائریکٹرایریاسٹڈی سنٹرڈاکٹرسرفرازکی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف تحریک استحقاق قائمہ کمیٹی کے حوالے کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے عظمیٰ خان نے کہاکہ پشاوریونیورسٹی میں ڈائریکٹرایریاسٹڈی سنٹرڈاکٹرسرفرازکی ملازمت کی معیار2013کوختم ہوچکی تھی، جس پر ہائیکورٹ اسلام آباد نے مذکورہ ڈائریکٹر کی ملازمت میں توسیع نہ کرنے اور نئے ڈائریکٹرکے انتخاب تک سیئنرترین پروفیسرکوقائم مقام ڈائریکٹرمقررکرنے کاکہاتھا، اسکے علاوہ پشاورہائیکورٹ نے بھی ڈاکٹرسرفراز خان کو ڈائریکٹرایریاسنٹرکوساٹھ دن کے اندر ہٹانے اور نئے ڈائریکٹرکی تعیناتی کیلئے ضروری طریقہ کار شروع کرنے کی ہدایت کی تھی، پرووائس چانسلرڈاکٹرعابد نے اس حوالے سے بیس دن کاوقت مانگا،لیکن انہوں نے وقت ضائع کرکے عمل درآمد سے انکارکردیا اس مسئلے کو دوبارہ زیربحث لانے کیلئے توجہ دلائونوٹس اسمبلی میں پیش کیاگیالیکن اسکے باوجودیونیورسٹی انتظامیہ ڈائریکٹرکوہٹانے میں ناکام رہی جس سے انکاااستحقاق مجروح ہواہے۔

متعلقہ عنوان :