الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواکی8 پارلیمنٹرینزکی اسمبلی رکنیت بحال کردی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:45

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواکی8 پارلیمنٹرینزکی اسمبلی رکنیت بحال ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاٹاکے ایک سینیٹرسمیت خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے معطل آٹھ پارلیمنٹرین کے اثاثوںکی تفصیلات جمع کرانے پراسمبلی رکنیت بحال کردی ہے، جن میں ایک سینیٹر،تین قومی اسمبلی کے ممبران اورچارخیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ تاریخ تک مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے 261 پارلیمنٹرینزکی اسمبلی رکنیت معطل کردی گئی تھی، تاہم انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ان کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی صورت پربحال کی جائے گی، گزشتہ روز اثاثے جمع کرانے والوں میں سینیٹرمحمدصالح شاہ، اراکین قومی اسمبلی میںناصرخان خٹک، محمداظہرخان جدون اورسرزمین، جبکہ صوبائی اسمبلی کے ممبران میں فضل شکورخان، محمدزاہددرانی،گل صاحب خان اور میاں ضیاء الرحمن شامل ہیں ان تمام اراکین کی اسمبلی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔