نوازشریف کی نیب کے تین ریفرنسزایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کی استدعا مسترد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:37

نوازشریف کی نیب کے تین ریفرنسزایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب میں تین ریفرنسز کے معاملے پراہم پیش رفت ہوئی ہے۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نیب کے تین ریفرنسزکوایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کردی، نوازشریف نے گزشتہ ہفتے نیب میں تین ریفرنسزکو ایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کی درخواست دائرکی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی نیب کے تین ریفرنسز ایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔ع دالت کے مطابق درخواست گزارپہلے ہی اپنی داد رسی کا فورم استعمال کرچکا ہے۔ درخواست گزارنے مطلوبہ سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ نہیں لگایا۔ اسی طرح سپریم کورٹ بھی پہلے درخواست گزارکیخلاف فیصلہ دے چکی ہے۔اسی لیے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کیخلاف درخواست دائرنہیں ہوسکتی۔

متعلقہ عنوان :