نیو چکوال سٹی میں امام زین العابدین کی شہادت کے سلسلہ میں ایک بڑا ماتمی جلوس نکالا گیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:35

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) نیو چکوال سٹی میں چوتھے امام زین العابدین کی شہادت کے سلسلہ میں متولی امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ ملک فدا حسین کی رہائشگاہ سے ایک بڑا ماتمی جلوس نکالا گیا۔جس میں ہزاروں ماتم داروں نے شرکت کی۔شبیع تابوت،شبیع ذوالجناح،شبیع علم بھی برآمد ہوئے۔ماتم داروں نے ملک فدا حسین کی رہائشگاہ کے باہر زبردست زنجیر زنی کی۔

(جاری ہے)

اور ماتم داری کرتے ہوئے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ پہنچے۔اوراختتام جلوس پر وہاں پر مجلس عزا کا سلسلہ شروع ہو گئی۔ذاکر وسیم عباس بلوچ نے چوتھے امام کی شہادت پر روشنی ڈالی۔مجلس عزا سے علامہ سید جعفر زیدی،ذاکر نسیم عباس پدھراڑ،ذاکر ذریت عمران نے بھی خطاب کیا۔آخر میں ملک فدا حسین نے تمام شرکاء جلوس اور مجلس عزا میں شریک مومنین کا شکریہ ادا کیا۔