پیپلز پارٹی یوتھ ونگ سبی کے زیراہتمام سانحہ کار سازکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی تقریب کا انعقاد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:33

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ سبی کی جانب سے 18اکتوبر سانحہ کار سازکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کی طرح سبی میں بھی تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ڈویژنل صدر سبی کے نامز د امیدوارملک میوہ خان مگسی نے کی جبکہ مہمان خصوصی پیپلز پارٹی سبی کے چیئرمین ملک قائم الدین دہپال تھے تقریب میں کوئٹہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری صوبدار خان ، سبی کے رہنما ملک شاہ جہاں چاچڑ ،میر اظہر خان جتک ، فدا حسین سموں ، محمد سہیل کھیتران کے علاوہ بڑی تعداد میں یوتھ ونگ کے کارکناں نے شرکت کی اس موقع پر ملک قائم الدین دہپال ، ملک میوہ خان مگسی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کار ساز کے شہیدوں نے جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرکے ملک میں جمہوری نظام کو بچایا پی پی کے جیالوں نے لازوال قربانیاں دیںجو آج بھی ہمارے دلوںمیں آباد ہے سانحہ کار ساز کے شہیدوں کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ ونگ مرکزی وصوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جارہی ہے پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے چھٹکارا دلا سکتی ہے آنے والے انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی تقریب میں شہداء کی یار میں شمعیں روشن کی گئی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیااور شہداء کارساز کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی بعدازاں لنگر بھی تقسیم کیا گیا قبل ازین سبی پریس کلب کے سامنے سانحہ کار ساز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پر مرکزی وصوبائی قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :