سبی، پیپلز پارٹی مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان میںمذہبی اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتی ہے، نورین سیال

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:33

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ممتاز سماجی کارکن میڈم نورین سیال نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کی مذہبی تہوار دیوالی کی دل مبادک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان میں مذہبی اقلیتوںکو برابرکا شہری سمجھتی ہے، بروز جمعہ انہوں نے کہا کہ ملک میں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کی عبادت گاہوں اور مذہبی عقائد کا اخترام کریں ،پاکستان میں موجود تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ان کے بنیادی حقوق دئیے جائیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک نہ کیا جائے ہندو برادری اپنی عبادتوں میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ امن وامان کے قیام پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد کی کامیابی اور پاکستان پیپلز پارٹی کیخلاف سازشوں کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعا کریں درین اثناء پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے مرکزی رہنما میڈم نورین سیال نے کوئٹہ سریاب روڈ پر گزشتہ روز روز ہونے والے خودکش بم دھماکہ کی پروز مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحدہے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر سختی کے ساتھ عملدرآمدکیا جائے پیپلز پارٹی پاک افواج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو اپنے اصل دشمنوں کو پہچاننا چاہئے۔ بلوچستان میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اورامن دشمن عناصر کے خلاف آواز بلند کرنی ہے میڈم نورین سیال نے کوئٹہ خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتی ہوں اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اورہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، شہداء کے درجات بلند کرے، زخمیوں کو جلد صحتیابی اور پاکستان کو امن و استحکام عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :