سبی، جیولرز کی دکان پر ڈکیتی کیخلاف دوسرے روز بھی شہر کے تمام تجارتی مراکز بند ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:33

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سبی کے جناح روڈ پر جیولرز کی دکان میں ڈکیتی اور تاجر کو زخمی کرنے کے خلاف دوسرے روز بھی سبی شہر میں تمام تجارتی مراکز بند رہے بلکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع بھی جاری رہا ،مظاہرین نے ایس ایچ او کی مععطلی تک بلوچستان چوک پر احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دئبی جیولرز پر تین نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے کے بعد مذاحمت پر جیولر ندیم کمار کو فائرنگ کرکے ذخمی کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے انجمن تاجر ان سول سوسائٹی مختلف سیاسی تنظیموں کی کال پر سبی شہر میںدوسرے روز بھی مکمل شٹرڈان ہرتال کی گئی ہوٹل میڈیکل اسٹور شاپنگ سینٹر ز نجی بینکوں سمیت ہر قسم کا کاروبار بند رہا احتجاج کے دوسرے روز بھی انجمن تاجران ، نیشنل پارٹی پشتونخواملی عوامی پارٹی،بی این پی مینگل،پاکستان تحریک انصاف،عوامی نیشنل پارٹی ،سبی یوتھ اتحاد آرگنائزیشن ، شہری ایکشن کمیٹی ،پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی ، ہندو پنچائت کے سینکڑوں کارکناں نے احتجاجی ریلی نکالی اور پورے شہر کا گشت کیا بعدازان بلوچستان چوک پر احتجاجا دھرنہ دیا جو رات گئے تک جاری رہا احتجاجی سلسلے کے دوسرے روز احتجاجی جلسہ عام سے انجمن تاجران کے حاجی محمد طارق بنگلزئی ، یار محمد بنگلزئی ، احمد خان لونی سید نوراحمد شاہ ، غلام رسول دھرپالی ،ملک سلطان دہپال ، ابراہیم خان باروزئی ،عارف ملک ، سرور ہانبھی ،حاجی امداد خان باروزئی ، مولانا یحییٰ خان ، ،امان اللہ شاہ ، محمد اسلم گشکوری ،جیرام داس ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزجناح روڈ پر جیولرز کو ذخمی کرنے اور ڈکیتی واردات پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا مقررین نے کہا کہ عرصہ دراز سے سبی شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈاکیتیاں اور موٹر سائیکل چھننے کی وار داتوں میں اضافہ ہورہا ہے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے اورمین بازار مین گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات ضلعی انتظامیہ بخصوص ڈی پی او سبی کیلئے سوالیہ نشان ہے اورتین دن گزرنے کے باوجود پولیس نے اپنی کارکردگی کا کوئی مظاہرہ نہیں کیا اورتاحال ملزمان کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی مذکورہ واقعات کے باعث تاجر برادری کی عدم تحفظ پر سبی کی عوام پریشانی کا شکار ہے موجودہ صورتحال سے شہری بھی مسائل کا شکار نظر آرہے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت صوبائی وزیر داخلہ آئی جی بلوچستان پولیس کمشنر سبی ڈویژن مطالبہ کرتے ہیں کہ سبی شہر میں تاجر ان کو فوری طور پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور ملزماںکی گرفتاری اور ضلعی پولیس آفیسران کے تبادلے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ میر سیف اللہ کھیتران نے مظاہرین سے مذکرات کرتے ہوئے ہندو جیولر کے علاج معالجے میں مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پوری کوشش کررہی ہے کہ ملزماں گرفتار کرسکیں ضلعی انتظامیہ تاجروں سمیت شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اس موقع پر شہر بھر میں پولیس کے ساتھ ساتھ لیویز فورسز نے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے گشت کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :