عبدالحق حسنزئی نے چاغی ٹیکوانڈوایسوسی ایشن کے الیکشن ہوئے میں بولان ٹیکوانڈوکلب نوکنڈی کا نام شامل ہونیکی تردید کردی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:33

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بولان ٹیکوانڈوکلب نوکنڈی کے صدر عبدالحق حسنزئی نے اپنے ایک تردیدی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز دالبندین پریس کلب میں چاغی ٹیکوانڈوایسوسی ایشن کے الیکشن ہوئے تھے جس میں بولان ٹیکوانڈوکلب نوکنڈی کا نام بھی اس الیکشن میں استعمال کیا گیا تھامیں بحیثیت بولان ٹیکوانڈو کلب نوکنڈی کے صدر اس بات کی سختی سے تردید کرتاہوں کہ ہمارے کلب نے گذشتہ روز چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کوئی حصہ نہیں لیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر شیرمحمدترین اور جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بابرکی قیادت پر مکمل حمایت کرتے ہے ۔

متعلقہ عنوان :