لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیرترین کو ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے ٹیکس نوٹس بحال کر دیئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:30

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیرترین کو ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے ..
لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی اپیل منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین کو ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے ٹیکس نوٹس بحال کر دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان لینڈ ریونیو نے جہانگیر ترین کی چورانوے کروڑ سے زائد زرعی آمدن پر نو کروڑ اکانوے لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کرتے ہوئے ٹیکس وصولی کے نوٹس بھجوائے،انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی درخواست پر ان لینڈ ریونیو کے اپیلٹ ٹربیونل نے ٹیکس وصولی کے نوٹس معطل کردیے،جہانگیرترین کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی زرعی اراضی ملکیتی نہیں لہذا اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ بحال رکھا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سُننے کے بعد ایف بی آر کی اپیل منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے ٹیکس نوٹس بحال کر دئیے۔