صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 2 نومبر کو طلب کرلیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:25

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 2 نومبر کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 2نومبر2017ء بروزجمعرات شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث علاوہ قانون سازی بھی کی جائے گی ۔