وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نما زجمعہ ڈی ایٹ ممالک کے سربراہان کیساتھ مسجد والدہ سلطان میں ادا کی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:25

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نما زجمعہ ڈی ایٹ ممالک کے سربراہان کیساتھ ..
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ڈی ایٹ رہنمائوں نے نماز جمعہ مسجد والدہ سلطان میں پڑھی ۔ جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول میں ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری، انڈونیشیا کے نائب صدر محمد یوسف کالا، ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری، ملائشیا کے نائب وزیر اعظم احمد زاہد حامدی، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ شہر یار عالم اور آزربائیجان کی صدر الہام علییوو نے ایک ساتھ نماز جمعہ مسجد والدہ سلطان میں ادا کی ۔اس موقع پر رہنمائوں نے عالم اسلام کی سلامتی کیلئے دعا کی ۔