ایکسائز پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑ لی، ایک ملزم گرفتار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں ایکسائز پولیس کشمور کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ایکسائز پولیس کشمور ٹیم نے ایکسائز انسپکٹر شمس الدین چاچڑ کی سربراہی میں وردک پمپ کشمور پر ٹرک ٹرالر نمبر 2442 C- کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 19 کلو گرام ہیروئن پاوڈر برآمد کرلیا جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

ملزم منان خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑنے پر ایکسائز پولیس کشمور کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اس کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :