ہزارہ میں تبدیلی لانے کے لئے عورتوں نے اپنامخصوص ہوٹل کھول لیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:59

ہزارہ میں تبدیلی لانے کے لئے عورتوں نے اپنامخصوص ہوٹل کھول لیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء) :حمیدہ علی نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ میں تبدیلی لانے کے لئے ایک مخصوص ہوٹل کھولاہے یہاں عورتیں بیٹھ کر معاشرے میں تبدیلی لانے کی باتیں کرنے کے ساتھ ساتھ مزیدار کھانے سے بھی لطف اندوز ہوتی ہیں۔اس ہوٹل کی خاصیت یہ ہے کہ اس ہوٹل کو صرف خواتین ہی چلا رہی ہیں اور اس میں صرف خواتین ہی جا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مشکل حالات میں یہ کسی بھی عورت کے لئے یہ آسان نہیں تھا حمیدہ علی،جو حرمت نسواں فاؤنڈیشن کی بانی بھی ہیں ، وہ واحد خاتون ہیں جنہوں نے عورتوں کے حقوق پر بات کرنے کے لئے انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں آ کر وہ سب باتیں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کر سکتی ہیں ۔ حمیدہ علی کا اس ہوٹل کو بنانے کا مقصد یہی تھا کہ عورتوں کے اندر شعور اجاگر کیا جائے ۔

حمیدہ علی نے اپنے سفر کا آغاز خواتین کے لئے یکساں تعلیمی مواقعوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مقامی ادارے میں انگریزی زبان کی تعلیم دے کر کیا ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی مجھے اس بات کا احساس ہو گیا کہ باتیں کافی نہیں ہیں معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے کچھ کرنا ہو گا اس لئے میں نے حرمت نسواں تنظم کی بنیاد رکھی ۔ 

متعلقہ عنوان :