حکومت پائیدار اقتصادی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات بتدریج مستحکم ہو رہے ہیں

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کاجمہوریہ چیک کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:55

حکومت پائیدار اقتصادی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، پاکستان اور جمہوریہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار اقتصادی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں اور یہ بتدریج مستحکم ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں جمہوریہ چیک کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے قومی دن کے موقع پر چیک جمہوریہ کے سفیر اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سپورٹس اور انسٹی ٹیوشن بلڈنگ کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون اور روابط کو وسعت دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :