فدا علی اور اسکے ساتھیوں نے کے ٹو سر کرکے ایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے،حاجی غلام مہندی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:55

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) فداعلی کوہ پیماء سدپارہ نے کے ٹو سر کر لیا اس سلسلہ میں جمعہ کو ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں فدا علی اور ان کے ساتھیوں کو کے ٹو سر کرنے پر مبارکباد دی گئی اور ان کے عظیم کارنامے کو سراہا گیا،تقریب سے ممتازسیاسی و سماجی راہنماء حاجی غلام مہندی نے کہا کہ فدا علی اور اس کے ساتھیوں نے کے ٹو سر کر کے ایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے جس پر فداحسین اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جس طرح یورپ میں حکومتیں کوہ پیماء کی مالی مدد کرتی ہیں اور حوصلہ افزائی کرتی ہیں پاکستان میں بھی حکومت ان کے اس کارنامے پر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے کیوں کہ یہ لوگ پاک آرمی کے دست بازو ہیں جنگ اور ہر مشکل وقت میں ان سے بڑے بڑے کام لیے جا سکتے ہیں۔