انصر زمان خان کی زیرصدارت پریس کلب بھمبر کاایک اجلاس

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:55

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پریس کلب بھمبر کاایک اجلاس صدر انصر زمان خان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پریس کلب بھمبر چوہدری عاطف اکرم نے کہا کہ ارشد محمود ایک امانت دار اور دیانت دار پولیس افسر ہیں اور اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیتے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔

اجلاس میں چوہدری فضل الرحمن، راجہ وحید مراد، راجہ اقبال انقلابی، راجہ ہارون الرشید، ندیم اختر مرزا، عمران خالد، چوہدری جہانگیر احمد پاشا ،راجہ زاہد حسین،ارشد چوہدری ،راجہ حبیب الرحمن،نقیب اللہ چوہدری،سعد چوہدری، چوہدری سجاد احمد ،چوہدری وقاص اشرف،راجہ عثمان نسیم،چوہدری عرفان خالد نے بھی شرکت کی۔