سابق ایڈ منسٹریٹر مرزا محمد اجمل جرال کی چوہدری ارشد محمود کوترقی پانے پر مبار کباد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:55

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سابق ایڈ منسٹریٹر مرزا محمد اجمل جرال نے چوہدری ارشد محمود کو سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی پانے پر مبار کباد دی ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی ذمہ دار اور فرض شناس پیشہ ور پولیس آفیسر ہیں، انہوں نے کہا کہ ترقیاب ہونے کہ بعد یقیناً وہ اپنے فرائض منصبی پہلے سے بھی بہتر طور پر سر انجام دیں گے اور اپنی سروس کے اب تک شفاف کریکٹر کو مزید موثر بنائیں گے۔