اے سی بھمبر نے گجرات روڈپر دوران چیکنگ بدوں کاغذات اوربغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کو ہزاروںروپے جرمانے اور چالان کئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:55

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) اے سی بھمبر چوہدری نزاکت حسین نے ٹریفک پولیس اور تھانہ پولیس بھمبر کے ہمراہ گجرات روڈپر گاڑیوں کی چیکنگ کی بدوں کاغذات ،ڈرائیونگ لائسنس گاڑی مالکان کو ہزاروںروپے کے جرمانے اور چالان کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھمبر گجرات روڈپر پولیس لائن کے نزدیک اے سی بھمبر چوہدری نزاکت حسین نے ہمراہ محمد محفوظ ٹی اے ایس آئی اور تھانہ پولیس بھمبرکے ہمراہ گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کی دوران چیکنگ بڑی گاڑیاں کار موٹر سائیکل سوار اور دیگر کو بدوں لائسنس اور بدوں کاغزات جرمانے اور چالان کیے اس موقع پر اے سی بھمبر چوہدری نزاکت حسین نے کہا کہ قانون سے کوئی شخص بالا تر نہیں ہے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے قانون پر عملدرآمد ضروری ہے انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا کہ وہ طالب علم موٹر سائیکل سواروں کی تربیت کریں کہ وہ ہیلمٹ پہنیں اور تیز رفتاری سے گریز کریںانہوں نے کہا بدوں ہیلمٹ اور اور سپیڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :