ڈی سی بھمبر کی زیر صدارت یوم تاسیس اور یوم سیاہ منانے کے سلسلے میں ایک اجلاس

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:55

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) یوم تاسیس 24اکتوبر اور یوم سیاہ 27اکتوبر کومنانے کیلئے ڈی سی آفس بھمبر میں ایک اجلاس زیر صدارت ڈی سی بھمبر چوہدری گفتار حسین منعقد ہوا،جس میں ایس ایس پی چوہدری منیر حسین، اے سی چوہدری نزاکت حسین ،ڈی ایس پی چوہدری امین ،ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر محمد اقبال، ایکسین پبلک ہیلتھ ارشد محمود، فوڈ کنٹرولر ضلع بھمبرچوہدری محمد ضمیر، ریسکیو آفیسر راجہ شوکت ناز ، ایس ڈی او محمد افضل ،راجہ اقبال انقلابی، راجہ ہارون الرشید، نصیر احمد خان فاریسٹ ،اشتیاق احمد،حاجی محمد عبداللہ صدر انجمن تاجراں ، محمد ایوب ،محمد صفدر ، محمد اعجاز،چوہدری محمد یعقوب، عامر زیب اے ڈی لوکل گورنمنٹ ،نثار احمد زراعت آفیسر،بابو لیاقت علی ،محمد صغیر قادری ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسراور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے پایا کہ 24اکتوبر 2017کو یوم تاسیس بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔24اکتوبر کو دن 9بجے احاطہ ڈی سی آفس میں پرچم کشائی ہو گیاورکمیونٹی ہال بھمبر میں یوم تاسیس کے حوالے سے ایک تقریب ہو گی۔ 27اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا اور بھارت کے ظلم اور بربریت کے خلاف جلوس نکالا جائے گا۔ڈی سی بھمبر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ 24اکتوبر یوم تاسیس ہے اور زندہ قومیں اپنے ہیرو اور آزادی کے متوالوں کو یاد رکھتی ہیں آج کشمیری آزادی کیلئے بر سر پیکار ہیں بھارتی ظلم و ستم کے با وجود کشمیری اپنی آزادی کی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ڈی سی بھمبر نے کہا کہ تمام افسران سیاسی و سماجی تنظیموں سے تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔