امریکہ آئی این ایف معاہدے سے نکلا تو روس بھی نکل جائیگا،روس کی امریکہ کو دھمکی

روس نے INF کی تمام قراردادوں کا احترام کیا ہے، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:50

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) امریکہ اگر جوہری معاہدے سے نکلا تو روس بھی اپنے اخراج کا سوچے گا،روس نے INF کی تمام قراردادوں کا احترام کیا ہے، INF معاہدہ صرف بری جوہری نظام کا پابند ہے۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولا دیمیر پوٹین نے روسی شہر سوچی میں والدائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اگر درمیانے فاصلے مار کرنے والے جوہری معاہدے سے نکلا تو ہم بھی اپنے اخراج کا سوچیں گے۔

روس نے INF کی تمام قراردادوں کا احترام کیا ہے۔صدر نے روس کے نئے میزائل نظام کی تیاری پر اعتراضات کے حوالے سے کہا کہ اگر ہم فضائی و بحری نظام تیارکرتے تو اعتراض کرنا ضروری ہوتا مگر بتاتا چلوں کہ INF معاہدہ صرف بری جوہری نظام کا پابند ہے۔یاد رہے کہ یہ معاہدہ سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف اور امریکی سابقہ صدر رونالڈ ریگن کے درمیان 1987 میں طے ہوا تھا۔