پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، 12 افراد ہلاک،متعدد زخمی

ڈرون طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر 6 میزائل داغے، حملے کے بعد امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں کچھ دیر تک جاری رہیں

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:50

پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، 12 افراد ہلاک،متعدد ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان کی سرحد سے ملحقہ افغان علاقے خوش کرم میں امریکی ڈرون حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،ڈرون طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر 6 میزائل داغے۔ جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب افغان علاقے خوش کرم امریکی ڈرون حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ڈرون طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر 6 میزائل داغے جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانے تباہ ہو گئے ۔ علاقے میں حملے کے بعد امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں کچھ دیر تک جاری رہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ پانچ روز میں پاک افغان سرحد پر افغان علاقے میں 5 ڈرون حملے ہو چکے ہیں جس میں اب تک 47 افراد مارے جا چکے ہیں۔جماعت الاحرار کے سربراہ اور سابق ٹی ٹی پی کمانڈر عمر خالد خراسانی کے بھی چند روز قبل افغان صوبے پکتیا میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں جس کی طالبان نے تصدیق کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :