قائمہ کمیٹی نے سیکٹر جی سکس کے اطراف میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا

وفاقی ترقیاتی ادارے نے اس بابت ماحولیاتی تحفظ ایجنسی سے سروے نہیں کرایا ، وزارت حکام کا انکشاف وفاقی دارلحکومت کے ماسٹر پلان میں سڑکیں شامل ہیں ،اس سڑک کو دو رویہ کرنے سے گرین بیلٹ متاثر نہیں ہو رہا ہے،سی ڈی اے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے سیکٹر جی سکس ایمبیسی روڈ کے اطراف میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا ، وزارت حکام نے انکشاف کیا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے نے اس بابت ماحولیاتی تحفظ ایجنسی سے سروے نہیں کرایا ، سی ڈی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی دارلحکومت کے ماسٹر پلان میں سڑکیں شامل ہیں ،اس سڑک کو دو رویہ کرنے سے گرین بیلٹ متاثر نہیں ہو رہا ہے ،جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس ملک عزیر خان کی صدارت میں ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ کاٹے گئے 240درختوں کے جگہ نئے پودے لگائے جائینگے ،سیکٹر جی سکس ایمبیسی روڈ کے اطراف میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا ، وزارت حکام نے انکشاف کیا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے نے اس بابت ماحولیاتی تحفظ ایجنسی سے سروے نہیں کرایا ، سی ڈی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی دارلحکومت کے ماسٹر پلان میں سڑکیں شامل ہیں ،اس سڑک کو دو رویہ کرنے سے گرین بیلٹ متاثر نہیں ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :