وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کا تھانہ کوہسار اور تھانہ نیلور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،چار مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کا تھانہ کوہسار اور تھانہ نیلور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،چار مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ کوہسار کے علاقوں گوکینہ تلہاڑ میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 95گھروں اور 175مشکوک افراد کو چیک کیا گیا،تھانہ نیلور کے علاقہ دھرکالہ میں سرچ آپریشن کیا گیا ،سرچ آپریشن کے دوران 4مشکوک افراد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2بارہ بور رائفلیں،دوپسٹلز اور ایمونیشن برآمدکیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنر ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔