صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 2نومبرکی سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:46

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 2نومبرکی سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہائوس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 2نومبر بروز جمعرات سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صدر مملکت ممنون حسین نے آئین کے تحت اپنے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس 2نومبر بروز جمعرات سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی ۔