فاٹا فٹبال سپر لیگ ، شنواری فٹبال کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:46

فاٹا فٹبال سپر لیگ ، شنواری فٹبال کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) فاٹا فٹبال سپر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ ( کواٹر فائنل رائونڈ) شروع ہوگیا ، پہلے کواٹر فائنل میں شنواری فٹبال کلب نے درہ ایگلز فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز فاٹا محمد نواز خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر فاٹا فٹبال سپر لیگ شاہد خان شنواری ، خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ باسط کمال ، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت، فاٹا رگبی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوراسلم ، خورشید اقبال ، اعوان حسین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں اپنی مدد آپ کے تحت منعقدہ فاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ کا پہلا رائونڈ مکمل ہونے کے بعد دوسرا کواٹر فائنل رائونڈ گزشتہ روز شروع ہوگیا جس میں پہلا کواٹر فائنل شنواری فٹبال کلب اور درہ ایگلز کے مابین کھیلاگیا جس میں شنواری فٹبال کلب نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے چار گول سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ شنواری کی طرف سے عتیق نے تین گول کئے جبکہ رسول نے ایک گول کیا۔