چکوال، دوست نے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:37

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) ) قصبہ ربال تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں قریبی دوست نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، طارق محمود ولد محمد یوسف نے پولیس کو بتایا کہ وہ تین بھائی ہیں اور الگ الگ رہتے ہیں، اس کا چھوٹا بھائی طاہر جس نے اپنی بیوی کو طلاق دے رکھی ہے اس کی دو بیٹیاں ہیں جو اس کے پاس رہتی ہیں وہ بمعہ احمد خان ولد اشرف اور واجد ولد احمد خان اپنے بھائی کے گھر گئے جو صحن میں بیٹھے تھے کہ اسی اثناء میں شفقت ولد غلام حسین ساکن دیہہ آیا اور اس کو کمرہ میں بات کرنے کیلئے لے گیا تھوڑی دیر بعدشور کی آواز آئی اس دوران شفقت نے پستول سے فائر کیا جو اس کے بھائی کو سامنے چھاتی پر لگا جس سے اس کا بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا، وجہ عناد مقتول طاہر کے ملزم شفقت کی بیوی سے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا، سب انسپکٹر آصف خان نے طاہر کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد مقدمہ درج کرکے قاتل کو گرفتار کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :