ڈیر ہ اسماعیل خا ن، موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم ،ٹرالر ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار دوبھائیوں سمیت تین افراد جاںبحق

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:37

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) درابن روڈ علاقہ کھتی کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم ،ٹرالر ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار دوبھائیوں سمیت تین افراد جاںبحق ہو گئے،لاشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹان کی حدود درابن روڈ پر علاقہ کھتی کے قریب تیزرفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور رفیق ولد جمعہ خان سکنہ چاغی بلوچستان جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو بھائی محمد حسن اور محمد خالد پسران غلام فرید ساکنان شیر کہنہ شدید زخمی ہو کرموقع پر ہی جاںبحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122اور پولیس فوری موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو مفتی محمود ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :