امریکہ اور بھارت کا پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کیخلاف گٹھ جوڑتشویش ناک ہے ‘پروفیسر ساجد میر
امریکہ پاکستان کی سلامتی کے درپے بھارت کے ہاتھ مضبوط کریگا تو ہمیں اپنے دفاع کیلئے چین اور روس سے روابط بڑھانا ہونگے
جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے پاکستان کیلئے اب کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ امریکہ پاکستان کو مجبور کررہا ہے کہ وہ اسکے مفادات کی خاطر اپنے سفاک دشمن بھارت کی نگرانی قبول کرلے ،ایسے حالات میںاپنی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہمارے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں رہتا۔
امریکہ پاکستان کی سلامتی کے درپے بھارت کے ہاتھ مضبوط کریگا تو ہمیں اپنے دفاع کیلئے چین اور روس سے روابط بڑھانا ہوںگے اورہم اپنی سلامتی کی خاطر کسی بھی حد تک جانے میں مکمل حق بجانب ہوں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈور مور کا مطالبہ کرنے والوں کا جاننا ہو گا کہ پاکستانی معیشت کسی طور پر مذید جنگی اخراجات برداشت کرنے کی متحمل نہیں ، ہمیں نومور کی پالیسی پر گامزن رہنا ہوگا ۔ امریکہ خود بھارت پر فیصلہ کن دباو ڈالنے کا تیار نہیں جس کے نتیجے میں تنازعہ کشمیر پر دیرپا حل نکل آئے۔ ان کاکہنا تھاکہ امریکہ کی طرف سے بھارت کو سیاسی، معاشی اور عسکری حوالوں سے طاقتور بنانے کی حکمت عملی پاکستان کے غم وغصہ میں اضافہ کررہی ہے۔ امریکہ جنوبی ایشیا میں تقسیم کرو اور حکومت کرو کا فارمولہ کامیابی سے آزما رہا۔ بھارت کو پاکستان کے خلاف تیار کرنے کے علاوہ چین کے اثررسوخ کو کم کرنے کے لیے بھی اس کی ہمت بڑھائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس خطے میں اپنی غیر جانبداری ثابت نہیں کرسکا ۔ بدقسمتی سے جنوبی ایشیاء میںعالمی برداری کسی صورت بھی مثبت کردار ادا کرتی دکھائی نہیں دے رہی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.