دھر نوں اور احتجاج کی سیاست کے ذریعے ملک میں افراتفر ی پھیلا نے والے سیاستدان قو م و ملک کے خیر خوا ہ نہیں،مولانا عبید الرحمان

انصاف کے نام پر سیاست کرنیوالی ایک جماعت لو گو ں کی پگڑیا ں اچھالنے پر تلی ہو ئی ہے جمعیت کے کارکن کی تر بیت اس اندازسے ہوئی ہے کہ وہ کبھی بھی بد اخلا قی کا مظا ہر ہ نہیں کریگا ، رہنماء جے یو آئی (ف)

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:37

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) جے یو آئی ( ف ) کے رہنما ء و اپو زیشن لیڈر ڈسٹرکٹ کو نسل مولانا عبید الرحمان نے کہا ہے کہ دھر نوں اور احتجاج کی سیاست کے ذریعے ملک میں افراتفر ی پھیلا نے والے سیاستدان قو م و ملک کے خیر خوا ہ نہیں انصاف کے نام پر سیاست کر نے والی ایک جماعت لو گو ں کی پگڑیا ں اچھالنے پر تلی ہو ئی ہے جمعیت کے کارکن کی تر بیت اس اندازسے ہوئی ہے کہ وہ کبھی بھی بد اخلا قی کا مظا ہر ہ نہیں کریگا کارکن و عہدیدار کسی بھی جماعت کا ہر دل دستہ اور سر ما یہ ہو تے ہیں وہ دارالعلوم صدیقہ پہاڑ پور میں ابتدائی یونٹو ں کے عہدیدارا ن ممبران مجلس عمومی اور تحصیل مجلس عاملہ کے مشتر کہ اجلاس سے خطا ب کررہے تھے اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان کامرانی ، جے یو آئی کے رہنماء فقیر عبدالباقی ، قاری کفایت اللہ ، قاری محمد عثمان ، اکبر خان کامرانی ، جان محمد نیازی ، ڈسٹرکٹ ممبر بدر منیر بھی موجود تھے مولانا عبید الرحمان نے کہا کہ تر قیاتی کاموں کو ووٹوں سے جوڑنا ٹھیک نہیں نظریاتی وابستگی ہونی چاہیے ہم عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت اسکے حلیف چین کی جانب سے کسی کا جھکائوبرداشت نہیں کرتے ہمیں سی پیک کی سزا دی جا رہی ہے امریکہ پاکستان میں ایسا حکمران چاہتا ہے جو اسکی غلامی اختیار کرے جب بھی کوئی سیاستدان ملک میں موجود مقتدرر قوتوں کے مفادات کے خلاف کام کرے تو یہ قوتیں اسکا حشر نشر کر دیتی ہے ہمارے کچھ جذباتی سیاستدان بھی انہی قوتوں کے نمائندے ہیں انہوں نے کہا کہ دین اور دینی شعائر کی حفاظت کیلئے پارلیمنٹ میں دینی قوتوں کی موجودگی ضروری ہے سمر قند اور بخارا میں آج بڑے مدارس اور مساجد بند پڑی ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ ان کے پیچھے سیاسی قوت نہیں تھی انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حالیہ مسئلے کے وقت تمام لوگوں کی نظریں جمعیت پر مرکوز تھیں انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست پر ہماری گہری نظر ہے غیر جمہوری اقدامات کی ڈٹ کر مذاحمت کرینگے کارکن 2018 ء کے الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کر دیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹر ی احمد خان کامرانی نے کہا ہے کہ ماتحت تنظیموں کو بالائی جماعت کے فیصلو ں پر عمل کر نا دستوری تقاضہ ہے 2018ء کے انتخا بات کیلئے تمام یونٹ اور تحصیل جماعتیں متحرک ہو جا ئیں آنیوالا وقت ہمارا ہے کے پی کے میں حکومت جے یو آئی کی بنے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے گھبرا نے کی ضرورت نہیں تحریک انصاف میں انصاف نہیں وہ ایک بد اخلاق جماعت ہے وہ اپنی موت آپ مر جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا قائد جمعیت کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے جمعیت کے عہدیدارا ن ،فقیر عبدالباقی ، قاری محمد عثما ن ، قاری کفایت اللہ ، ملک عبید اللہ غلام محمد خیسور ی ، ملک اعجاز دھپ محمد عرفان لغا ر ی ، شوکت اللہ ، محمد بشیر ، جا ن محمد نیا ز ی اور پیر عبدالشکور نے اپنے اپنے حلقو ں کی کار کر دگی رپورٹ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :