حکومت غریب بچوں کو جدید دور سے ہم آہنگ معیاری تعلیم کی فراہمی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، محمد عاطف خان
عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،مستقبل پی ٹی آئی کا ہے ،اگلے الیکشن میں عوام عمران خان کو ہی ملک کا وزیر اعظم بنائینگے ، وزیر تعلیم خیبرپختونخوا
جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:37
(جاری ہے)
ڈی ای او اعجاز علی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع مردان میں 55 مردانہ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں کمپیوٹر لیبزقائم کیے جاچکے ہیں جبکہ 87 مزید بنائے جائیں گے ۔
محمد عاطف خان لیبارٹری میں کمپیوٹر سیکھنے والے بچوں سے بات چیت کی اور ان کی مہارت سے متاثر ہوئے ۔اُنہوں نے کہا کہ ان بچوں میں سے اکثر پہلی بار کمپیوٹر استعمال کررہے ہیں اور چند ہی دنوں میں وہ کافی حد تک اس کا استعمال سیکھ چکے ہیں جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے بچوں کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ہائی اور ہایئر سیکنڈری سکولوں میں کمپیوٹرلیبارٹریاں قائم کی جارہی ہیں تاکہ سرکاری سکولوں میں بچے جدید دور کی اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھا سکیں ۔۔بعد ازاں دوبئی اڈہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ہماری حکومت سے پہلے صوبے میں امن وامان کی حالت ایسی تھی کہ دہشت گردی عروج پر تھی جبکہ ڈاکوؤں اور رہزنوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا تھا ۔نوکریاں ،تھانے اور پٹوار خانے بکتے تھے اور لوگ بھتہ خوروں کے رحم وکرم پر تھے ۔کرپشن ہر شعبہ زندگی میں رچ بس چکی تھی ۔ ہماری حکومت نے پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا اور عوامی مفاد میں ایسی قانون سازی کی کہ سرکاری ادارے عوام کے سامنے جوابدہ بن گئے ہیں ۔بھرتیوں میں کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا اور خالص اور صلاحیت کی بنیاد پر نوکریاں فراہم کی گئیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار غریب اور کو ئی سفارش نہ رکھنے والے بھی اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیے گئے ۔محمد عاطف خان نے کہا کہ ماضی میں کرپشن اتنی زیادہ تھی کہ سائیکل پر آنے والے ایم پی اے ،ایم این اے اور وزیر لینڈ کروزروں میں پھرنے لگے ۔یہ عناصر ایک بار پھر تماشہ لگانے نکلے ہیں لیکن عوام ان کو بخوبی جان چکے ہیں ۔مستقبل پی ٹی آئی کا ہے اور اگلے الیکشن میں عوام عمران خان کو ہی ملک کا وزیر اعظم بنائینگے جو عوام کے اُمنگوں کو پورا کریں گے ۔لٹیروں کا احتساب ہوگا اور حقدار کو اس کا حق ملے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ اس حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کا مکمل کئے گئے ہیں ۔اجتماع سے قومی اسمبلی کے رکن مجاہد خان اور حامد زمان نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.