باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر کی اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:35

باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر کی اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء)باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرایس۔ایم ثقلین نقوی نے گذشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے گورنرکو یونیورسٹی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنرنے یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تحقیق پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پرزوردیا ۔دریں اثناء ڈویژنل سپرنٹندنٹ پاکستان ریلوے پشاورمحمدحنیف گل نے بھی گورنرخیبرپختونخواانجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے گورنرکو آگاہ کیا۔