خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت ڈی اے پی کھادسے صوبہ کے 52 لاکھ کسان مستفید ہوں گے،محکمہ زراعت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:35

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) محکمہ زراعت ملتان نے کہا ہے کہ خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت ڈی اے پی کھاد پر اربوں روپے کی سبسڈی سے صوبہ بھر کے 52 لاکھ کسان مستفید ہوں گے۔ خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت زرعی شعبہ میں ایک اور انقلابی قدم اٹھا کر کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر فوری سبسڈی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

سستی کھاد سے زرعی اجناس پر کاشتکاروں کی پیداواری لاگت کم ہوسکے گی اور کھادوں کے متناسب استعمال کو فروغ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈی اے پی کھاد کی فی بوری پر 150 روپے کی سبسڈی فراہمی شروع کردی گئی ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اسے ہر وہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جو اس کی پیداواری لاگت کو کم کرسکے۔ اس سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کے لئے غیر رجسٹرڈ کاشتکار آج ہی پنجاب زرعی ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی رجسٹریشن کروائیں غیر رجسٹرڈ کسان سبسڈی اور دیگر معمومات حاصل کرنے کے لئے 0800-15000 یا0800-29000 پر کال کریں جبکہ رجسٹرڈ کاشتکار سکریچ کارڈ نمبر سپیس شناختی نمبر کارڈ نمبر 8070 پر بھیجیں اور تصدیقی پیغام موصول ہونے پر قریبی ایزی پیسہ شاپ پر میسج دیکھا کر رقم وصول حاصل کریں۔

یہ سبسڈی صرف پنجاب کے کسانوں کے لئے ہے۔

متعلقہ عنوان :