ناروے کے سفیر H.E Tore Nedrebo کا دورہ لاہور پریس کلب-ناروے اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ٹور نیڈ ریبو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:20

Norwegian Ambassador H.E Tore Nedrebo visit Lahore Press Club
Norwegian Ambassador H.E Tore Nedrebo visit Lahore Press Club
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اکتوبر۔2017ء) پاکستان میں ناروے کے سفیر H.E Tore Nedrebo نے جمعہ کی صبح لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ۔ کلب آمد پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں ، خزانچی شیراز حسنات، ممبر گورننگ باڈی اسماعیل جکھڑ اور پی یو جے کے جنرل سیکرٹری عامر سہیل ‘کوآرڈنیٹر جوائنٹ کمیٹی فار فارن افیئرز میاں محمد ندیم نے معزز مہمان کا استقبال کیا اس موقع پر فارن افیئرز کمیٹی کے ممبران راجہ ریاض، امانویل سرفراز، امجد عثمانی ،منیب الحق، مجاہد جعفری، اقبال جکھڑاور دیگر بھی موجود تھے۔

صدر محمد شہباز میاں نے معزز مہان کو کلب کی سرگرمیوں اور ممبران کی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ ناروے کے سفیر ٹورے نیڈ ریبو نے کہا کہ ناروے اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم دونوں ممالک کے مابین تجارت کومزید بڑھانا چاہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہزاروں پاکستانی ناروے میں مقیم ہیں اور مختلف شعبوں میں اہم اور نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، ناروے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور آزادی صحافت اور صحافیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ناروے کی حکومت اور تنظیمیں یہاں کام کر ہی ہیں ۔

(جاری ہے)

معزز مہمان کو کلب ممبران خصوصاً خواتین صحافیوں کی پروفیشنل صلاحیت بڑھانے کے منصوبوں اور کلب کیلئے سولر انرجی پلانٹ سے متعلق آگاہ کیا جس پر ٹورے نیڈریبو نے کہا کہ اس سلسلے میں ناروے کا سفارتحانہ اپنے ملک کی تنظیموں سے لاہور پریس کلب کے روابط قائم کروانے میں مددگار ہوگا۔ صدر محمد شہباز میاں نے معزز مہمان کو کلب کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا اور کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :